انگلینڈ: مسلم خاتون باکسر کی پراسرار موت کو حادثہ قرار دے دیا گیا

495

انگلینڈ: ساؤتھیمپٹن میں کِک باکسنگ میچ کے دوران 26 سالہ سعیدہ علی طحٰہ کو ان کے حریف نے ایک زوردار مُکا مارا تھا جس سے وہ موقع پر ہی بیہوش ہوگئیں تھیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کھلاڑی کے معائنے کیلئے پیرا میڈیکس طلب کیے گئے اور جانچ کی گئی۔ تاہم کچھ ہی دیر میں وہ ہوش میں آگئیں۔ عدالت میں سامنے آیا کہ میڈیکل اسٹاف جان سکاٹ اور ساتھی رابرٹ ملہم نے سعیدہ کا معائنہ کیا تھا اور اس وقت وہ کوئی اعصابی تناؤ کا مظاہرہ نہیں کررہی تھیں۔

ونچسٹر کراؤن کورٹ کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ پیرا میڈیکس جنہوں نے اس کا میچ کے دوران معائنہ کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگا تھا کہ وہ ‘شدید’ چوٹ سے دوچار ہوئی ہیں۔

تاہم کچھ ہی دیر بعد وہ باتھ روم چلی گئی تھیں۔ بعد میں ان کی ایک دوست جب انہیں دیکھنے گئیں تو یہ وہاں مردہ پائی گئیں۔

شعبے کے حکام کا کہنا تھا کہ سعیدہ کی موت ایک ایسا حادثہ ہے جس سے بچا نہیں جاسکتا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ حفظانِ صحت کا عملہ ناکافی تھا اور جو موجود تھا اس نے اپنے کام میں پیشہ ورانہ قابلیت کا مظاہرہ نہیں کیا۔