خورشید شاہ رہائی کمیٹی کیجانب سے حیدرآباد پریس کلب پراحتجاج

181

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما کی رہائی کے لیے جیالوںنے حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج کیا۔ خورشید شاہ رہائی کمیٹی کی جانب سے احتجاج کے دوران وزیراعظم کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔ اس موقع پر پاشا قاضی، ندیم جتوئی، ذوالفقار چنا ودیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نیب کے ذریعے رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے اپنی نااہلی ثابت کررہی ہے، آج تک نیب آصف زرداری، خورشیدہ شاہ سمیت کسی بھی رہنما پر کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف درج جھوٹے مقدمات ختم کرکے انہیں رہا کیا جائے ۔دوسری جانب آصف زردری اور فریال تالپور رہائی کمیٹی سندھ کی جانب سے بھی پریس کلب پر خورشید شاہ کی رہائی کیلیے احتجاج کیا گیا۔ گاجو خان ملاح، عرفان شاہ، نوح لغاری، زاہد علی ودیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سرکار نے آصف زرداری سمیت دیگر پی پی رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات بناکر انہیں بلیک میل کررہی ہے۔ عمران خان نے جنرل ضیاء اور جنرل مشرف کو بھی پیچھے چھوڑ دیاانہوںنے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر خورشید شاہ کے خلاف درج جھوٹے مقدمات ختم اور انہیں رہا کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔