پشاور(جسارت نیوز)یوم دفاع پاکستان ٹیبل ٹینس کے مقابلے اختتام ہوگئے،لڑکیوںکے مقابلے حوریہ اور لڑکوںکے مقابلے ہارون نے جیت لیے،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹراسپورٹس سیدثقلین شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے،اس موقع پر خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اللہ،کوچ میاں ابصارعلی اورانٹر نیشنل کھلاڑی و کوچ کائنات ملک ودیگربھی موجود تھے۔ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس خیبر پختونخواکے تعاون سے پشاورا سپورٹس کمپلیکس کے اسپورٹس آرینامیںمنعقدہ یوم دفاع پاکستان کے نام سے منعقدہ ٹیبل ٹینس مقابلوں میں 23جونیئر خواتین کھلاڑی اور 45مرد جونیئر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔