اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے نمائندہ خصوصی عبد اللہ گیلانی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت اور ان کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ مولانا فضل الرحمان نے سید علی گیلانی کی آزادی کشمیر کی جدوجہد کے لیے زندگی بھر کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم جرأت و بہادری کا استعارہ تھے۔ ان کی وفات بڑا سانحہ ہے۔ سید علی گیلانی کشمیر میں پاکستان کی آواز تھے۔