عدالت عظمیٰ ‘ چمن جیل میں قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت نمٹا دی 

233

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے چمن جیل میں قید قتل کے ملزم صدام حسین کی ضمانت کے لیے دائر درخواست نمٹا دی۔ عدالت عظمیٰ نے ملزم صدام حسین کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ کی تشکیل سے متعلق معاملہ بلوچستان ہائیکورٹ کو بھجوا تے ہوئے قرار دیا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں ہائیکورٹ ملزم صدام حسین کی درخواست ضمانت کا فیصلہ کرے۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے ملزم صدام حسین کی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
چمن جیل قتل کیس