سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کا ایک لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل گنجان آباد رہائشی علا قہ پرانا سکھر منتخب نمائندگان اور متعلقہ حکام کی نااہلی کی وجہ سے مسائل کا گڑھ بن گیا۔ سکھر کا علاقہ پرانا سکھر منتخب نمائندگان اور متعلقہ حکام کی نااہلی کی وجہ سے مسائلستان بنتا جارہا ہے، جہاں علاقے میں سیوریج کے ناکارہ نظام، گندگی کے ڈھیروں نے علاقہ مکینوں کا جینا دشوار کردیا۔ سڑکوں کی تعمیرات، نکاسی آب کا نظام بہتر کیا جائے، لوگوں کو عذاب سے نجات دلائی جائے۔