کندھکوٹ،پی پی رہنما خورشید شاہ کی عدم رہائی پر جیالے سراپا احتجاج

186

کندھکوٹ( نمائندہ جسارت)پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی عدم رہائی کے لیے کارکنان سراپا احتجاج۔ کندھکوٹ میں پیپلز پارٹی کے سیکڑوں کارکنان کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت ضلع جنرل سیکرٹری الطاف احمد کھوسہ اور دیگر نے کی۔مظاہرے کے شرکانے وفاقی حکومت اور نیب گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔دو سالوں سے خورشید شاہ کو گرفتار کر کے عوام کی آواز کو بند کیا گیا ہے۔ پی پی رہنمائوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ ہمارے رہنما سید خورشید شاہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے