لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی نے سنگین مقدمات میں ملوث 4 پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے، سزائیں پانے والوں میں پولیس اہلکار انعام علی کلہوڑو، ریاض حسین سانگی، نادر علی بھٹو اور کامران علی گاد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دو پولیس اہلکار انعام علی کلہوڑو اور ریاض حسین سانگی منشیات کے مقدمے میں ملوث ہیں جبکہ دو اہلکار نادر علی بھٹو اور کامران علی گاد قتل کیس میں ملوث ہیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس کے اندر کالی بھیڑو کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتے۔