نیب نے ملک کو مفلوج کردیا، شاہد خاقان عباسی

116

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب نے ملک کو مفلوج کردیا، نیب کا مقصد سیاسی وفاداریاں بدلنا ہے، چیئرمین نیب کو کس بنیاد پر توسیع دی جائے گی؟ یہ بات آگے تک جائے گی، متنازع شخصیت کی ملازمت کی توسیع کا معاملہ عدالت عظمی تک جائے گا، اب تو نیب اور حکومت ایک ہی چیز بن گئے ہیں۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور ہم پر بے بنیاد الزامات عاید کیے جا رہے ہیں، ملک میں مہنگائی عروج پر اور بیروزگاری بڑھ گئی ہے جبکہ حکومت دگنی قیمت پر ایل این جی خرید رہی ہے، ملک میں نہ ختم ہونے والی نااہلی اور کرپشن ہے جبکہ ہم بارہا کہتے رہے ہیں کہ نیب عدالت میں کیمرے لگائے جائیں۔