لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ سینٹرل جیل میں جیل انتظامیہ کی جانب سے بیرکوں میں کارروائی کرتے ہوئے قیدیوں کے بیرکوں سے لوہے کے سریے، ڈنڈے سمیت دیگر ممنوع اشیاء برآمد کرکے ضبط کرلیں جبکہ قیدیوں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ جیل میں غیر ممنوعہ اشیاء رکھنے سے گریز کریں، بصورت دیگر ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ اشفاق کلہوڑ کا کہنا تھا کہ جیل میں کوئی بھی آپریشن نہیں کیا گیا، تاہم خفیہ اطلاع پر بیرکوں کی تلاشی لی گئی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قیدیوں اور جیل انتظامیہ کے درمیان بااثر سیاسی شخصیت کی یقین دہانی پر انہوں نے اپنا احتجاج ختم کردیا تھا۔