مسیحی برادری ملکی ترقی کی جدوجہد میں پی پی کا ساتھ دے ،بلاول

100

ملتان(صباح نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے مسیحی برادری سے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی دور حکومت میں ملک میں اقلیتوں کے لیے مخصوص کوٹے پر عمل درآمد ہوا تھا، پیپلز پارٹی حکومت کے بعد اقلیتیں نظرانداز ہیں۔ بلاول زرداری سے پیپلزسیکرٹریٹ ملتان میں مسیحی برادری کے نمائندوں نے ملاقات کی جس میں اقلیتوں کے مسائل اور ان کے حل پر بات چیت کی گئی ۔