ذوالفقار علی بیگ تعمیر و ترقی کے جامع منصوبہ لے کر میدان میں وارڈ کے مضبوط امیدوار

180

کراچی (رپورٹ خالد مخدومی ) فیصل کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 6سے جماعت اسلامی کے امیدوار مرزاذوالفقار علی بیگ علاقے کی ترقی وتعمیر کے لیے ایک جامع اور قابل عمل میںمنصوبے کے ساتھ وارڈ کے مقبول اور مضبوط تریں امیدوار کے طور موجود ہیں، جسارت سے بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ وہ عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کی روایات کے امین ہیں، خدمت خلق اور فرائض کی مکمل ایمانداری کے ساتھ ادا ئیگی ان کی اور جماعت کے دیگر افراد کی تربیت کا لازمی حصہ ہے،مرزاذوالفقار علی بیگ نے بتایا کہ ان کی وارڈ کے تمام مسائل پر نظر ہے انہوں نے بتایا کہ وارڈ6میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی یا کم فراہمی ایک بڑ ا مسئلہ ہے ، اس کی بنیادی وجہ پانی کی ترسیل کے نظام میں خامی ہے ، ان کا کہناتھاکہ وہ پانی مزید پانی کی فراہمی اور اس کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک منصوبہ تیار کرچکے ہیںاور وہ منتخب ہونے کے فوری بعد اس پر عمل کروا ئیں گے جس سے پانی کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوجائے گی ان کا کہنا تھاکہ فراہمی آب کی طرح سیوریج کے پانی کی نکاسی بھی ایک اہم مسئلہ کے طور پر موجود ہے جس کے کا حل ان کی ترجیحات میں شامل ہے ،مرزاذوالفقار علی بیگ کا کہنا تھاکہ جوہرموڑ پر پیدل سڑک کو عبورکرنا نہایت تیزی سے چلتی ہوئی ٹریفک کی وجہ سے نہایت مشکل اور جان جوکھوں میںڈالنے والا کام ہوگیا لہذا جوہر موڑ پر پیڈسٹرین برج کی تنصیب علاقے کی اہم ضرورت ہے جس کو فوری کرانے کے لیے جہدوجہد کرینگے ، ورکرز سوسائٹی اور ریلوے سوسائٹی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کروانے بھی مرزاذوالفقار علی بیگ نے اپنے منشور کا اہم حصہ بتایاانہوں نے بتایا کہ وہ علاقے میِں نادرا کے رجسٹریشن سینٹر اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے کسٹمرز کئیر سینٹر کے قیام کے لیے پہلے ہی درخواستیں دے چکے اور منتخب ہونے کے بعد وہ علاقے ان دفاتر کے قیام کی بھرپور جہدوجہد کرینگے ،ان کا کہنا تھاکہ وہ علاقے کے تباہ پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی مکمل بحالی کرائیں گے ساتھ ہی نوجوانوں خصوصاً بچوں اور خواتین کے لئے مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کیلئے مختلف پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا،باہمی تنازعات کو مقامی سطح پر مصالحتی کمیٹی کے ذریعے حل کروانے کے لیے ان میںاچھی شہرت رکھنے تعلیم یافتہ افراد کو ا س کا حصہ بنائیں گے ۔