“گوادر اور کوئٹہ دھماکوں کے حملہ آور افغانستان سے آئے تھے”

270

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گوادر اور کوئٹہ دھماکوں کے خود کش حملہ آور افغانستان سے آئے تھے، دونوں حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے  کہا کہ پاکستان میں کوئی پناہ گزین کیمپ ہے نہ بنانے جا رہے ہیں،طورخم اور چمن بارڈر پر نادرا کا عملہ تعینات کیا جائے گا، فوج دہشتگردوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت، را اور این ڈی ایس کو افغانستان میں منہ کی کھانا پڑی، افغانستان میں بھارت کے 66 کیمپ تھے،بھارت کو افغانستان میں شکست ہوئی، ہم افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بلاول، شہبازشریف، فضل الرحمان کی کوئی سیاست نہیں رہ گئی،چین کی دوستی پر فخر ہے، سی پیک پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے۔