کراچی(نمائندہ جسارت)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملہ میں متعدد سیکورٹی اہلکاروں شہید اور زخمی ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاکی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ افواج پاکستان نے ملک کی سالمیت اور قیام امن کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت اور افواج پاکستان عوام کی مدد اور تعاون سے دہشت گرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر رہیں گے۔