ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) میونسپل انتظامیہ کی نااہلی سے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق بارش نے بلدیہ ٹھٹھہ کی ناقص کارکردگی کی قلعی کھول دی، رین ایمرجنسی کے نفاذ کے محکمہ بلدیات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ٹھٹھہ شیخ فرید چوک شاہی بازار سمیت مختلف علاقوں میں پانی بدستور کھڑا ہ،ے کاروبار متاثر، نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ شاہی بازار، مچھلی مارکیٹ، شیخ فرید چوک، آگرہ محلہ، بخاری محلہ، ڈاکٹر گلی سمیت مختلف علاقے پانی میں ڈوب گئے، تاہم میونسپل انتظامیہ کی نااہلی سے بارش کے بعد پانی کی نکاسی نہ ہوسکی جس سے عوام کو مشکلات کے ساتھ کاروبار بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ میونسپل انتظامیہ کی نااہلی سے بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی، جس سے کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے رین ایمرجنسی کے احکامات کو میونسپل انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا۔ دوسری جانب شہر کے بیشتر علاقے بھی بارش کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے مگر وہاں پر بھی نکاسی آب نہ ہوسکی ہے، بارش کے باعث بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی، تاہم بارش رکنے کے بعد بجلی کی فراہمی رات گئے بحال کردی گئی تھی۔ تاہم بارش کے پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی نہ ہوسکی، ایک بھر پھر بارش سے شاہی بازار سمیت متعدد علاقے زیرآب گئے۔