کوئٹہ (آن لائن )ایرانی حکام نے219 پاکستانی قیدی ڈی پورٹ کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے219 پاکستانی قیدیوں کو راہداری گیٹ سے لیویز حکام کے حوالے کردیا۔ پاکستانی باشندے بغیر دستاویزات کے ایران میں سفر کررہے تھے کہ ایرانی حکام نے انہیں گرفتار کیا تھا۔ قانونی چارہ جوئی کے بعد گزشتہ روز تفتان بارڈر راہداری گیٹ سے انہیں پاکستان حکام کے حوالے کردیا، جن کا تعلق، پنجاب، سندھ، آزاد کشمیر، کے پی کے اور بلوچستان سے ہے۔