بلاول جوکھیو گوٹھ ، روفی سویٹ ہوم میں پانی کی فراہمی اور نکاسی وآب اولین ترجیح میں شامل ہے میجر (ر)عبدالواحد غوری

355

امیدواربرائے کونسلر وارڈ7 عبدالواحد غوری ویسے تو تعلیمی لحاظ سے ایک الیکٹریکل انجینئرہیں لیکن ایک ریٹائرڈ آرمی آفیسر (میجر)بھی ہیں ، انکی اپنی رہائش عسکری 5، ملیر کینٹ میں ہے۔ جماعت اسلامی نے انہیں وارڈ نمبر 7، عسکری 5سے بطور کونسلر میدان میں اتارا ہے ۔ملیر کینٹ کی ہر دلعزیز عوامی شخصیت ہیں ، جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں ، خوش اخلاق، ملنسار اور خدمت کے کام کرنے والے ہیں۔ ان کے انتخابی علاقےمیں عسکری5، بلاول جوکھیو گوٹھ اور روفی سوئٹ ہوم (گلشن عمیر)شامل ہے ۔ عوام کی خدمت کا جذبہ ان کے والد محترم عبدالستار غوری سے منتقل ہو اہے ۔ان کے والد جماعت اسلامی کی طرف سے (1979-87 ) 8سال بلدیہ ٹنڈو آدم میں چیئرمین رہے۔ ٹنڈوآدم شہر کی صفائی، پانی کی سپلائی اور نکاسی کے نظام اور تعلیمی میدان میں بے پناہ تاریخی کام کیا۔ انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے علاقے کے لوگوں کے انفرادی روزمرہ مسائل اور اجتماعی سماجی کاموں کے حل کے لیے عبد الواحد غوری بھی کمر بستہ رہتے ہیں ۔آئندہ کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ اپنے انتخابی علاقے بالخصوص بلاول جوکھیو گوٹھ اور روفی سویٹ ہوم میں پانی کی سپلائی اور نکاسی کے نظام کی بہتری، صفائی کا عمومی نظام، پراپرٹی ٹیکس کے مسائل حل کرانے ہیں۔علاقے کی مسیحی برادری کے لیے ہمارے پینل کے ایک مخیر امیدوار ملک محمد حنیف نے پہلے ایک ایکڑ زمین مسیحی برادری کے قبرستان کے لیے وقف کردی ہے۔بلاول جوکھیو گوٹھ کی آبادی عمومی طور پر غریب آبادی ہے انہیں بنیادی انسانی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔