اسلام آباد میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے خصوصی نمائندوں کا اجلاس

410

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے خصوصی نمائندوں کا ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے خصوصی نمائندوں کا ورچوئل اجلاس ہوا، جس کی میزبانی پاکستان نے کی۔ اجلاس کی صدارت پاکستان کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ورچوئل اجلاس میں ایران، چین، ترکمانستان، ازبکستان اور تاجکستان کے نمائندوں نے شرکت کی، جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔