سراج الحق آج بیرسٹر دائود کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرینگے

79

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج بیرسٹر دائود غزنوی کی کتاب ’’ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے‘‘ کی تقریب رونمائی میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ کتاب کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں سہ پہر ڈھائی بجے ہو گی۔ تقریب سے سینیٹر مشاہد حسین سید، انصار برنی، مجیب الرحمن شامی، خلیل الرحمن قمر، علی محمد خان، انور منصور خان، مقصود بٹر اور حسین نقی ودیگربھی خطاب کریں گے۔