شہباز شریف نے خون پسینے سے پنجاب کو سنوارا، مریم اورنگزیب

173

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان شہباز شریف کے بغض میں دماغی مریض بن چکے ہیں، شہباز شریف نے اپنے خون پسینے سے پنجاب کو سنوارا لیکن عمران بزدار برادران نے اسے بنجر کردیا، شہباز شریف نے 10
سال میں کھربوں روپے کے منصوبے لگائے اور ایک ایک پائی کا حساب دیا۔ اپنے ٹوئٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران بزدار برادران نے ہر جھوٹا الزام لگایا اور انہیں 2 مرتبہ گرفتار کیا، ان کے بنائے گئے ہر منصوبے کو کھنگالا گیا، گھر کے ہر فرد کا احتساب ہوچکا، نیب تھک ہار چکا لیکن شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ عمران بزدار برادران عوام کو کچھ دینے نہیں بلکہ عوام کا آٹا، چینی، بجلی، دوائیں اور گیس لوٹنے آئے ہیں۔ عمران خان3 سال میں 225 ارب کا آٹا، 500 ارب کی چینی، اربوں روپے کی بجلی و گیس اور 550 ارب روپے کی دواؤں کی چوری کا جواب دیں۔