اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں ایک اور تاجرقتل

84

اسلام آباد ( اسٹاف ر پورٹر) اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں ایک اور تاجر رہنما کا قتل ‘ پولیس نے رات ڈیڑھ بجے کے قریب اسلام آباد فریش ملک ایسوسی ایشن کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شاہد عمران تارڑ کوسیکٹر H-13 میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا‘تاجروں کا شدید احتجاج‘پولیس بے گناہ شاہد عمران کے قتل کا مقدمہ درج کرنے پرمجبور ہوگئی‘تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی صدر کاشف چودھری نے کہا ہے کہ تاجر مجرموں کا کیفر کردار تک پہنچا کردم لیں گے۔مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری نے پولیس کے
ہاتھوں ایک اوربے گناہ تا جر شاہد عمران تارڑ کا بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہو ئے اسے ریاستی دہشت گر دی قرار دیا ہے،انہوں حکو مت اور اسلام آباد انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقع میںملوث پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کریں، ورنہ جب تک ایف آئی آر درج نہیں ہو تی تاجروں کا احتجاجی دھر نا جاری رہے گا، اس سے قبل بھی اسی جگہ پر تاجر رہنماء کے بیٹے اُسامہ ستی کو گولیاں مار کر بے دردی سے شہید کیا گیا تھا، پولیس شہریوں کے جان مال کی حفاظت کے بجائے خود قاتل بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر ہائی وے پر تا جروں اور مقتول کے اہل خانہ کے احتجاجی دھر نے کے موقع پر شر کا ء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پر اسلام آباد فر یش ملک ایسوسی ایشن کے رہنماء شاہد عمران گو ندل، ضیاء احمد راجہ، چودھری ساجد اقبال اور دیگر تا جر رہنمائوںنے بھی خطاب کیا۔محمد کاشف چودھری نے کہا سیکورٹی اداروں کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کا قتل معمول بنتا جا رہا ہے دارلحکومت میں نام نہاد مثالی پولیس کے ہاتھوں بے گناہ افراد کا قتل پر وزیر اعظم و وزیر داخلہ کی خاموشی افسوسناک ہے ہم حکومت کو متنبہ کرنتے ہیں کہ وہ اس واقعہ میں ملوث پولیس اہل کاروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائیں اور اور انصاف کہ فراہمی کو یقینی بنائیں۔