نوابشاہ (سٹی رپورٹر) ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج عرفان علی بلوچ کے احکامات کی روشنی میں ڈویژن شہید بینظیر آباد رینج میں جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کی کامیاب کارروائیاں، اگست 2021ء کے مہینے میں ایس بی اے رینج میں پولیس کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق 13 پولیس انکاؤنٹر، ایکمجرم کا خاتمہ اور 6 مجرم زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے جبکہ مختلف جرائم میں ملوث 43 دیگر مجرم بھی گرفتار ہوئے جن سے اسلحہ، لوٹی ہوئی جائیداد موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔ 14 اشتہاری، 126 مفرور، 10 فعال مجرم گرفتار، 779 ملزمان مختلف مختلف کیسز میں گرفتار۔ منشیات کے 183 مقدمات درج، 237 افراد گرفتار 545 گرام ہیروئن، 60 کلو گرام اور 757 گرام چرس، 2817 لیٹر سی ایم شراب۔ 34133 کلو گٹکا اور را مٹریل برآمد۔ 55 ناجائز اسلحہ برآمد، 55 مقدمات درج، 8 شارٹ گنز، 2 رائفلیں، 39 پستول جبکہ4 ریوالور، 127 گولہ بارود بھی برآمد کیے گئے۔ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج عرفان علی بلوچ کا کہنا ہے کہ ڈویژن شہید بینظیر آباد رینج میں ہر طرح کے جرائم کے خاتمے کے لیے مزید مؤثر کارروائیاں کی جائیں گی اور ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال کہ بہتر اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔