سانگھڑ، سرکاری لائن سے نجی ہاؤسنگ اسکیم کو نیا کنکشن

169

سانگھڑ (نمائندہ جسارت) باجوہ منزل سے سرکاری پائپ لائن سے نجی ہاؤسنگ اسکیم کو آٹھ اینچ قطر کی لائن کا نیا کنکشن سی ایم او عزیز احمد تنیو کنکشن لگانے پر بضد ہیں مگر اہل محلہ نے کہا اگر اس لائن سے نجی ہاؤسنگ اسکیم کو کنکشن دیا تو ہم پیاسے مر جائیں گے۔ سی ایم او عزیز احمد تنیو غریب آباد اہل محلہ کے پاس پہنچ گئے۔ سی ایم او نے اہل محلہ پر پریشر ڈالنا شروع کردیا سی ایم او عزیز احمد تنیو کے قول فعل میں تضاد ہے جھوٹ بول ہمیں ڈرایا دھمکایا جارہا اہل علاقہ۔ سانگھڑ باجوہ منزل سے سرکاری پائپ لائن سے نجی ہاؤسنگ اسکیم کو آٹھ اینچ قطر کی لائن کا نیا کنکشن سی ایم او عزیز احمد تنیو کنکشن لگانے پر بضد ہیں مگر اہل محلہ نے کہا اگر اس لائن سے نجی ہاؤسنگ اسکیم کو کنکشن دیا تو ہم پیاسے مر جائیں گے۔ اہل محلہ اور سی ایم او کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار اہل محلہ نے سی ایم او عزیز احمد تنیو کو واضح طور پر کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں پائپ لائن نجی ہاؤسنگ اسکیم کونہیں دی جائے گی، اہل علاقہ کا کہنا تھا سی ایم عزیز احمد تنیو جھوٹ پر مبنی یقین دہانی کروا رہا ہے کل میڈیا کے سامنے احتجاج جبکہ عدالت کا راستہ بھی اپنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں اہل علاقہ نے کہا کہ ہمارے محلے اور پورے علاقے میں پانی پہنچ رہا ہے ہمیں کسی بھی پانی کی لائن کی ضرورت نہیں ہے جو لائن لگائی جارہی ہے یہ صرف اور صرف نجی ہاؤسنگ اسکیم کو دینے کا منصوبہ ہے، اہل علاقہ نے کہا ہے شہر سانگھڑ میں درجنوں علاقے ایسے ہیں جہاں پانی کی لائنوں کی ضرورت ہے مگر ان علاقوں میں پانی کی لائنیں نہیں لگائی جارہیں جس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ اہل علاقہ نے سی ایم او پر مبینہ کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے آفیسر کو ضلع بدر کیا جائے۔