ایل این جی کو لوٹ مار کا ذریعہ بنایا لیا گیا ہے، شازیہ مری

179

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایل این جی کی خریداری میں 83 ارب کا نقصان کرپشن کی داستان ہے اور نااہل عمران خان نے ایل این جی کو لوٹ مار کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نیازی دو رخی بلا ہیں جس کا ایک رخ کرپشن کا رونا ہے تو دوسرا رخ ملک میں لوٹ مار کرنا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت سے جڑی ہر وزارت میں اے ٹی ایم مشین بٹھائے گئے ہیں اور عمران خان کو پتہ ہے کہ وہ دوسری بار اقتدار میں نہیں آ سکتے۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نہ عوام کو جوابدہ اور نہ ہی پارلیمان کو جوابدہ ہے۔