کوئٹہ مستونگ روڈ پر خودکش دھماکا: 4 اہلکار جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

476
سبی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 شدید زخمی

کوئٹہ: مستونگ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں4 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گئے جبکہ قریب موجود کئی افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر خود کش حملے میں4 اہلکار شہید اور 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ تمام زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق مستونگ روڈ پر ہونے والا دھماکا خود کش تھا جس کے حوالے سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں جبکہ دھماکا مستونگ روڈ پر مقامی تھانے کے قریب ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ دھماکے کےبعد ریسکیو ٹیموں کے علاوہ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکا خود کش تھا، خود کش حملہ آور کا سر اور دیگر جسمانی اعضاء قبضے میں لے لئے گئے ہیں جبکہ خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا، جس نے اپنی موٹر سائیکل قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی سے ٹکرائی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دھماکے میں 5 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں کالعدم ٹی ٹی پی کے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور ان کی قربانیوں کوسلام پیش کرتاہوں، انہوں نے شہدا کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔