الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں فوج تعیناتی سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی۔
نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات میں فوج تعیناتی کی ضرورت نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کینٹ بورڈ انتخابات کیلئے فوج نہیں لگائی جارہی البتہ انتخابات کی سکیورٹی کیلئے رینجرز، ایف سی، پولیس تعینات ہوگی۔
چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے چیف الیکشن کمشنر کو اہم خط لکھا تھا جس میں انہوں نے مطالببہ کیا ہے کہ ملک بھر سے ذیلی تنظیمیں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے حوالے سے جاری انتخابی مہم کی جزئیات سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔
سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ ماضی کے تجربے سے ثابت ہے کہ فوج کو سیکورٹی پر مامور کئے بغیر کروائے جانے والے انتخابات شکوک و شبہات کی زد میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی عدم موجودگی دھاندلی کے راستے کھلے ہیں۔