عطا اللہ مینگل مدبر اور با اصول سیاسی رہنما تھے، اسد قیصر

152

اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اختر مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے نیشنل ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی ہے ۔ اسد قیصر نے کہا کہ سردار عطااللہ مینگل کے انتقال کا سن کر دلی صدمہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سردار عطا اللہ مینگل ایک مدبر اور با اصول سیاسی رہنما تھے۔ انہوں نے کہا سردار عطا اللہ مینگل نے زندگی بھر اصولوں پر مبنی سیاست کی۔ انہوں نے کہا
کہ سردار عطا اللہ مینگل کی سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سردار عطا اللہ مینگل نے ملک میں آئین کی بالادستی محروم طبقات اور بالخصوص بلوچستان کے عوام کے حقوق اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ سردار عطا اللہ مینگل بلوچستان کے حقوق کے لیے ہمیشہ متحرک رہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام ایک مخلص نڈر اور بے باک رہنما سے محروم ہوگئی۔ انہوں نے کہا سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال پر اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔