اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) افغانستان کے لیے خوراک پہنچانے میں پاکستان کی معاونت کے لیے اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے لیے 6 خصوصی طیارے اور 2ہیلی
کاپٹراسلام آباد پہنچ گئے۔ کرائسز مینجمنٹ ڈویژن نے سی اے اے کو عالمی ادارے کے ہیلی کاپٹر اور طیاروں کے لیے خصوصی اجازت نامہ جاری کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کاعملہ افغانستان میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ ہیلی کاپٹرپشاور ائرپورٹ سے افغانستان کے لیے آپریٹ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فکس ونگ کے طیارے اسلام آباد ائرپورٹ سے افغانستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ پاکستان نے یو این ورلڈ فوڈ پروگرام کو پاکستانی ائرپورٹ استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔