اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ کے سامنے مقتول بیٹے کے باپ نے خود کوآگ لگانے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے بچالیا۔ وحید مستوئی نامی شخص جو کہ این ایچ اے میں ملازم ہے اس نے بیٹے کے قتل سے متعلق انصاف نہ ملنے پر عدالت عظمیٰ کے سامنے خود کو آگ لگانے کی کوشش کررہا تھا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وحید مستوئی کو آگ لگانے سے بچالیا۔ پولیس نے خود سوزی کی کوشش کرنے والے شخص کو سیکرٹریٹ تھانے
منتقل کردیا جہاں ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ خود سوز کرنیوالے وحید مستوئی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں اس کے کمسن بیٹے کو قتل کر دیا گیا تھا انصاف کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھائی ہیں لیکن انصاف نہیں مل سکا جس کے باعث عدالت عظمیٰ کے سامنے خود سوزی کی کو شش کی ہے۔