پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد کے اندر مخالفین کی فائرنگ سے پشتو گلوکار کفایت شاہ باچا جاں بحق ہوگئے۔صوابی میں مخالفین نے فائرنگ کرکے مشہور پشتو گلوکار کفایت شاہ باچا کو قتل کردیا، مقتول کے بھائی کے مطابق نماز جمعہ پڑھنے مسجد میں داخل ہو رہے تھے کہ اچانک مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کفایت شاہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا جس طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کفایت شاہ کے بھائی کے بیان کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔