ایران: منی بس کھائی میں جاگری‘14 افراد ہلاک

112

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں منی بس کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق واقعہ مغربی ایران میں پیش آیا۔ بس صوبہ کردستان کے علاقے ماریون سے کامیاران جارہی تھی کہ سڑک سے کھائی میں جا گری ۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے بس کھائی میں گری، جس کی وجہ سے 14 افراد ہلاک اور8 زخمی ہوئے ۔ان میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ ایران کا سڑک کا نظام عام طور پر اچھا ہے، لیکن اس کے باوجود وہاں بھی دنیا میں سب سے زیادہ حادثات ہوتے ہیں۔