سکھر(نمائندہ جسارت) دارالعلوم تفہیم القران سے متصل جامع مسجد بیت المکرم سکھر میں تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنما سید علی شاہ گیلانی مرحوم کی نماز جنازہ غائبانہ ادا کی گئی۔جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے ہنما مولانا حزب اللہ جکھرو نے امامت کرائی۔ اس موقع پر دارلعلو م کے اساتذہ طلبا سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی اور دعا کرائی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم سید علی گیلانی کی مغفرت فرمائے ، جوار رحمت میں جگہ دے اور جنت الفردوس میںاعلی مقام عطا فرمائے ۔ آمین