جیکب آباد ،چیف جسٹس سے لڑکے سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس لے لیا

90

جیکب آباد(نمائندہ جسارت )جیکب آباد میں نوجوان کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا ،ڈی آئی جی لاڑکانہ ،ایس ایس پی جیکب آباد اور دیگر 6ستمبر کو طلب ۔ جیکب آباد میںاغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا شکار فرسٹ ائر کے طالب علم اویناش کے میڈیکل کیلیے پولیس نے بچے کو سول اسپتال لے جا کر نمونے لیے جبکہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحا ل ناکا م ہے دوسری جانب جیکب آباد میں معصوم اویناش کو اغوا کے بعد کار میں اجتماعی زیادتی کے واقعے کا چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیکر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چیف جسٹس نے ڈی آئی جی لاڑکانہ ،ایس ایس پی جیکب آباد اور ایس ایچ او سٹی کو6ستمبر کو طلب کر لیا ہے ۔