سراج الحق آج لاہور میں حجاب کانفرنس سے خطاب کریں گے

84

لاہور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج ملک بھر میں یوم حجاب منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام ملک بھر میں تقریبات ہوں گی جس سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق یوم حجاب کے سلسلے میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور کلیدی خطاب کریں گے۔ خواتین کی قیادت اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین اور طالبات اس تقریب میں شرکت کریں گی ۔