قومی ہاکی ٹیم کے دوسرا فٹنس ٹیسٹ آئندہ ہفتے ہوگا کھلاڑیوں کو اب کی بار6 مختلف ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا۔
نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کھلاڑیوں کو اسٹینڈنگ بروڈ جمپ اور ورٹیکل جمپ کا بھی امتحان دینا پڑے گا۔ ماہانہ سینٹرل کنٹریکٹ کے حصول کے لیے ون منٹ پش اپ ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ سی این ایس کپ کے باعث فٹنس ٹیسٹ کی تاریخ میں تاخیر کی گئی 6سے7ستمبر کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
آصف باجوہ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے لیے کھلاڑیوں کی فٹنس متاثر کن نہیں ہے کچھ شعبوں میں کھلاڑیوں کو بہت محنت کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو فٹنس بہتر کرنے کے لیے 3 موقع دیئے جائیں گے تینوں مواقعوں میں بہتری نہ آئی تو پی ایچ ایف سخت ایکشن لے گی۔