شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست: حتمی دلائل 16 ستمبر کو طلب

140

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر درخواست گزاروں کے وکلا کو حتمی دلائل پیش کرنے کےلیے 16 ستمبر کو طلب کرلیا۔شہباز شریف و اہلخانہ نے خاندانی اثاثے منجمد کرنے کے عدالتی حکم کو چیلنج کیا ہے۔