اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کورٹ روم نمبر دو کے جج اعظم خان نے کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے جبکہ نیب پراسیکیوٹر مرزا عثمان مسعود،نیب گواہ رضوان مہدی اور وکیل صفائی بیرسٹر ظفر اللہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ کی نیب گواہ رضوان مہدی پر جرح مکمل کر لی ریفرنس میں شریک ملزم شیخ عمران الحق کے وکیل کی بھی
نیب گواہ رضوان مہدی پر جرح مکمل کر لی دو غیر ملکی ملزمان سے متعلق رپورٹس جمع نہ کرائی جا سکی نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رپورٹ آنے کا انتظار ہے عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔