آئندہ الیکشن 2018ءجیسے ہوئے تو بغاوت ہوگی، احسن اقبال

98

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ کہ آئندہ الیکشن میں اگر کسی نے 2018ءکا ری پلے کرنے کی کوشش کی تو ملک میں بغاوت ہو گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کو نمائندہ حکومت کا درس دیتے ہیں لیکن ہماری حکومت اپوزیشن کے بغیر انتخابات کرانا چاہتی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ عدلیہ نہیں چاہے گی کہ اگلے ا لیکشن میں وہ اس حکومت کی حلیف نظر آئے اور اس کے اوپر الیکشن چرانے کی سازش میں
شریک ہونے کا دھبہ لگے۔ اگر کسی نے 2018ءکا ری پلے کرنے کی کوشش کی تو ملک میں بغاوت ہو گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے، کیسے پتا چلے گا کہ کسی ای وی ایم کا سافٹ ویئر تبدیل نہیں ہوا۔