لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے بھینس کالونی محلہ شاہو بوراہو کے رہائشی محکمہ تعلیم کے نائب قاصد ملازم عرفان بروہی نے گزشتہ 11 سالوں سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سال 2012 ء کے دوران مجھے محکمہ تعلیم میں نائب قاصد کا آفر آرڈر ملا جس کے بعد میں نے مسلسل 9 سال گورنمنٹ گرلز اسکول ایگریکلچر اسکول ڈوکری میں نائب قاصد کی ڈیوٹی کی لیکن میری تنخواہ والی آئی ڈی ابتک محکمہ تعلیم نے نہیں بنائی جس کے باعث آج تک تنخواہ نہ ملنے کے باعث اپنے 3 معصوم بچوں، بیوی اور والدین کے ہمراہ غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد تنخواہیں جاری کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔