پشاور(جسارت نیوز)پشاور فٹبال لیگ کا چوتھا ایڈیشن طہماس خان فٹ بال ا سٹیڈیم پشاور میں شروع ہو گیا،لیگ کا باقائدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن(ر) خالد محمود نے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر پشاور تحسین اللہ،ایڈمنسٹریٹر ارشاد خان اور چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی وچیف ایگزیکٹیو یوتھ گلیم ویلفیئر آرگنائزیشن گل حیدر سمیت اہم شخصیات موجود تھے۔ابتدائی روز کھیلے گئے میچزکے نتائج کے مطابق پہلا میچ ڈپٹی کمشنر صوابی اور ورسک ایف سی کا ایک، ایک سے برابر رہا،صوابی کی جانب سے قیوم نے جبکہ عاطف نے ورسک کی طرف سے گول کئے۔ دوسرے میچ میں افغان ٹیلی ویژن کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس کی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دی جس میں طارق ایک گول کیا،تیسرا میچ چارسدہ اور ڈپٹی کمشنر پشاور کے مابین کھیلا گیا جو2-2 سے برابر رہا۔ چارسدہ سے وقاص اور وقار جبکہ پشاور کی جانب سے فسیح اور شیراز نے گول کئے۔