اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اس وقت اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی آمد اور انتہائی نگہداشت لیول بلند ترین سطح پر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ جیسا کہ دیکھا گیا ہے بھارتی ڈیلٹا وائرس پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلا، ڈیلٹا وائرس کے باعث مریض کو اسپتال میں داخل کرانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ اس وقت اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی آمد اور انتہائی نگہداشت لیول بلند ترین ہے، برائے کرام ایس او پیز پر عمل کریں اور اپنی ویکسی نیشن کروائیں۔
As seen globally, impact of indian delta variant in Pakistan also shows that it spreads faster & increases chances of patients to need hospitalization. Right now both hospital inflow & critical care patients at highest level since start of covid. Please follow sop’s & vaccinate
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 2, 2021