قصور اور سرگردھا میں 2 بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف

210

قصور ، سرگودھا ( آن لائن )قصور اور سرگودھا میں 8 سال کی 2 بچیوں سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن اور سرگودھا کے نواحی گاو¿ں میں 8 سال کی دو بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ زیادتی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ادھر مظفرگڑھ کے موضع باز والا میں بچے
سے مبینہ بدفعلی کا واقعہ سامنے آیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔