حیسکو کے 7 گرڈاسٹیشنوں کو دادو مورو سرکٹ سے بجلی کی فراہمی

132

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جامشورو میں واقعے 500 کے وی گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کی وجہ سے حیسکو کے 71 عدد گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔ اس وقت حیسکو کے 7 گرڈاسٹیشنوں کو دادو مورو سرکٹ سے بجلی کی فراہمی جاری ہے، جس میں نوابشاہ 1۔2۔3۔ اور قاضی احمد، سکرنڈ، دوڑ گرڈ اسٹیشن شامل ہیں حیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی 500 کے وی جامشورو گرڈ سے بجلی کی فراہمی بحال ہوگی تو حیسکو کی گرڈ اسٹیشنوں سے تمام 11 فیڈروں کے ذریعے بجلی بحال کی جائے گی۔