لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کی ہدایات پر پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار ڈہائی کلو چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ تھانہ ولید کی حدود نیو بس ٹرمینل سے منشیات فروش اسرار جلبانی کو ایک کلو ایک پاؤ چرس سمیت گرفتار کرکے سرکار کی جانب سے اے ایس آئی محمد ابراہیم کھوسو کی مدعیت میں تھانہ ولید پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پہلے ہی سنگین نوعیت کے مقدمے میں مطلوب تھا۔دوسری جانب نوڈیرو تھانہ کی حدود پیر جو لاڑو سے منشیات فروش راجا شیخ کو ایک کلو ایک پاؤ چرس سمیت گرفتار کرکے سرکار کی جانب سے اے ایس آئی عبدالکریم دایو کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔