حکومت سے ملکی معیشت ہی کو نہیں عوام کی جان کو بھی خطرہ ہے‘ مریم اورنگزیب

84

لاہور(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جون میں ایکسپائٹرڈ اسٹنٹس لگانے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت سے ملکی معیشت کو ہی نہیں بلکہ عوام کی جان کو بھی خطرہ ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے بعداسپتالوں میں مفت علاج بند، ادویات بند،500فیصد ادویات مہنگی اور اب اسپتالوں میں ایکسپائیرڈ اسٹنٹس لگائے جارہے ہیں ، عمران صاحب کچھ تو خدا کا خوف کریں،مریضوں کے ساتھ یہ موت کا کھیل اور سنگین مجرمانہ غفلت کے ذمے دار عمران خان صاحب ہیں ،مجرمانہ واردات میں ملوث عناصر کو پکڑا جائے، مریضوں کی جان سے کھیلنے کا مقدمہ بنایاجائے۔انہوںنے کہا جن مریضوں کو ایکسپائرڈ اسٹنٹس لگائے گئے، ان کو پیسے واپس کیے جائیں، ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے ،عمران صاحب تقریروں سے وقت نکال کر ایکسپائرڈ اسٹنٹس مریضوں کو ڈالنے والے مجرموں کو پکڑیں ۔