اسلام آباد(آن لائن)حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ اجلاس بلانے کے لیے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اہم رہنماؤں سے ٹیلیفونک مشاورت کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس 8 ستمبر کو اسلام آباد میں بلایا جائے گا،اپوزیشن کی بڑی بیٹھک میں کراچی میں ہونے والے اجلاس کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے امور پر بھی حتمی رائے لی جائے گی جب کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے حکومت کو ہر محاذ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے،حالیہ افغان صورتحال اور اپوزیشن کی متفقہ حکمت بھی زیر غور آئے گی ۔