پشاور(جسارت نیوز)خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں مردان‘سوات ‘بنوں ‘اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ہاکی آسٹروٹرف بچھانے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ‘سیکرٹری اسپورٹس عابد مجید‘ڈی جی اسپورٹس اسفند یار خان خٹک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے ان اضلاع میں ہاکی کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بونیر ‘صوابی ا سپورٹس کمپلیکس ‘ہری پور اور حنیف خان ا سپورٹس کمپلیکس ملاکنڈ میں فوری طور پر ہاکی آسٹروٹرف گرائونڈ تعمیر کیا جائے تا کہ یہاں کے کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع مل سکیں انہوں نے کہا کہ یہاں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پر پریکٹس کرتی ہے یہاں سے ہمیں اچھے کھلاڑی ملنے کی توقع ہے جب تک کھلاڑیوں کو آسٹروٹرف کی سہولت میسر نہیں آئے گی اس وقت تک وہ ٹیلنٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔