اومنی گروپ کیخلاف تحقیقات: انور مجید سمیت 3 ملزم نیب راولپنڈی طلب

226

راولپنڈی (صباح نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے اومنی گروپ کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں خواجہ انور مجید، عبدالغنی مجید اور مصطفی ذوالقرنین کو 2 ستمبر کو طلب کرلیا۔ نیب راولپنڈی نے تینوں افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں۔ ملزمان کو اومنی کی مبینہ فرنٹ کمپنیوں کے نام پر قرض فراڈ کیس میں طلب کیا گیا۔نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس پر تینوں ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دیں۔ درخواست گزاروں نے موقف اپنایا ہے کہ نیب کی جانب سے نوٹس موصول ہونے پر گرفتاری کا خدشہ ہے، لہٰذا ضمانت منظور کی جائے۔