پاکستان میں مزید چینی سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن تعاون کریں گے، اسد عمر

161

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر سے پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد نے 1320 میگاواٹ کے منصوبے کی آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے چینی سرمایہ کاروں کے ملکی معیشت میں تعاون کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے کہا پاکستان میں مزید چینی سرمایہ کاریکیلیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ وفاقی وزیر
نے سرمایہ کاری سے متعلقہ مشکلات کو اعلی سطح پر اٹھا کر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔