لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) کورونا کے باعث 16 جولائی کو بند ہونے والے اسکولز ڈیڈھ ماہ بعد کھل گئے، کورونا ایس او پیز کے تحت کھولے گئے اسکولز سے بچے خوش تاہم پہلے روز حاضری انتہائی کم رہی، پہلے روز سبجیکٹ ٹیچرز کی غیر حاضری کے باعث بھی تدریسی عمل متاثر رہا، مختلف گورنمنٹ اسکولز میں پہنچنے والے بچے کھیل کود میں مشغول، صفائی کا نظام بھی ناقص رہا۔ اس حوالے سے پرنسپل اللہ بخش سومرو گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول کا کہنا تھا کہ پہلا روز ہے حکومتی اعلان کے باعث صرف پچاس فیصد حاضری کو یقینی بنانا ہے، پرنسپل نے اعتراف کیا کہ اسکول کھلنے سے بچے نہایت خوش ہیں تاہم آج پہلے روز 25 فیصد حاضری رہی ہے، الٹرنیٹ ڈیز کا شیڈول جاری کر دیا ہے ایک دو روز میں بچے اور ٹیچرز کی حاضری پچاس فیصد ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تدریسی کورس کی کتب بھی ابھی ملی ہیں جو مرحلہ وار اب شاگردوں کو فراہم کریں گے۔